خبریں

لانگ آئی لینڈ میں تاریخی فوڈ فیسٹول کی تیاریاں مکمل

مسجد دارالقرآن ، بے شور میں 24جولائی کو فوڈ فیسٹول ہوگا، ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ، فیسٹول میں کپڑوں کے سٹالز کے علاوہ بچوں کو تحائف بھی دئیے جائیں گے

نیویارک (اردونیوز ) مسجد دارالقرآن بے شور ، لانگ آئی لینڈ میں 24جولائی کو عید فوڈ فیسٹول کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ فوڈ فیسٹول کے انعقاد میں دی حلال گائیڈ، پی ون سپورٹس اور بیلو پولٹری مارکیٹ سمیت دیگر کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔منتظمین کے مطابق 24جولائی کو دوپہر ٹھیک دو بجے شروع ہونے والے اس فوڈ فیسٹول میں مختلف اہم کمیونٹی کے فوڈ وینڈرز کھانوں کےوسیع ورائٹی کے ساتھ شریک ہوں گے اور یوں کمیونٹیز کو ایک ہی جگہ ، ایک ہی وقت پر انواع و اقسام کے کھانوںسے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
فوڈ فیسٹول کے منتظمین کے مطابق اس فیسٹول میں ہزاروں کمیونٹی ارکان کی دوپہر دو بجے سے شام تک شرکت متوقع ہے اور بڑی تعدادمیں لوگوں کی شرکت کی وجہ سے یہ لانگ آئی لینڈ میں مسلم امریکن کمیونٹی کا سب سے بڑا فوڈ فیسٹول ثابت ہوگا۔ منتظمین کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ عید کی خوشیوں اور انواع و اقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کےلئے اس فوڈ فیسٹول میں شریک ہوں

Related Articles

Back to top button