خبریں

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر ساتھیوں کا اہم اجلاس

اعجاز فرخ کی صدارت میں مدثر چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد ہونیوالے اجلاس میں سینئر ساتھیوں سرور چوہدری ، سجاد بلوچ، عبدالوحید خان، ابرار اعظم، ارشد چوہدری، شہریار مرزا اور شیراز فرخ کی شرکت

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر و نظریاتی ساتھیوں کا اہم اجلا س یہاں نیویارک میں ہوا۔ چوہدری اعجاز فرخ کی صدارت میں مدثر چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد ہونیوالے اجلاس میں پارٹی کے سینئر ساتھیوں سرور چوہدری ، سجاد بلوچ، عبدالوحید خان، ابرار اعظم، ارشد چوہدری، شہریار مرزا اور شیراز فرخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر صحافی ارشد چوہدری، سید شہباز اور ظل حیدر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں شرکت کے لئے سجاد بلوچ اپنے ساتھیوں کے ساتھ خصوصی طور پر میری لینڈ سے ڈرائیو کرکے نیویارک آئے ۔
اجلاس میں امریکہ میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر و نظریاتی ساتھیوں کے کردار اور پارٹی کے تنظیمی امور سمیت اہم معاملات پر تفصیلی صلاح و مشوروں کے بعد اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، امریکہ میں پارٹی کے تنظیمی معاملات اور تنظیم سازی کے حوالے سے کئے جانیوالے فیصلوں کا سینئر ساتھیوں کی آراءکی روشنی میں از سر نو جائزہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مشن اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ے وژن کے پیش نظر سینئر و نظریاتی ساتھیوں کے کردار کو یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button