اوورسیز پاکستانیز

واشنگٹن ڈی سی ائیرپورٹ پر جشن آزادی منایا گیا

تقریب کے انعقاد میں سجاد بلوچ ، چوہدری محمد آصف ،ثاقب شاہ ، گڈو شاہ اور شوکت سمیت دیگر کمیونٹی ارکان و دیگر کمیونٹیز کے ارکان بھی شریک ہوئے

پاکستان کے یوم آزادی کا کیک کاٹاگیا، خوشی کا اظہار کیا گیا ،پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا گیا اور پاکستان کے حق میں نعرے

County Credit

ورجینیا (اردو نیوز ) واشنگٹن ڈی سی کے ڈلس ائیرپورٹ پر کام کرنے والے پاکستانی امریکن ایمپلائیز نے یہاں پہلی بار جشن آزادی پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد کی ۔تقریب کے اہتمام میں سجاد بلوچ ، چوہدری محمد آصف ، ثاقب شاہ ، گڈو شاہ ، شوکت و دیگر شامل تھے ۔ جشن آزادی کی اس تقریب میںچوہدری افتخار عارف، سیف گھمن، چوہدری سرور، یاسر، باوا صاحب، عابد اور چوہدری شوکت سمیت ائیرپورٹ ورکرز کے علاوہ پاکستانی و دیگر کمیونٹیز کے ارکان بھی شریک ہوئے ۔ شرکاءنے ایک دوسرے کو جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر شرکاءنے ایک بڑ اکیک کاٹا جس پر پاکستانی جھنڈا بنا ہوا تھا ۔ شرکاءنے پاکستان کا پرچم بلند کیا اور پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کی ۔


سجاد بلوچ نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے پاکستانی اگرچہ پاکستان سے ہزاروں میل دور بستے ہیں لیکن پاکستان ہمارے دل میں بستا ہے ۔انہوں نے تمام شرکاءکا شکرئیہ بھی ادا کیا کہ جو ان کی خوشیوں میںشریک ہوئے ۔
شرکاءکی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی نئی حکومت کو مبارکباد دی گئی اور توقع کا اظہار کیا گیا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ، حکومت کے انقلابی اقدامات کو بھرپور سپورٹ کرے گی ۔

تقریب کے آخر میں چوہدری آصف اور چوہدری افتخار جو کہ تقریب کے میزبان تھے ، نے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا ۔

Sajjad Baloch - Washington- (2)

 

Related Articles

Back to top button