بین الاقوامیکالم و مضامین

پرویز الٰہی کا اپنے رشتہ دار محسن نقوی کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

Ch Parvez Elahi announces to challenge the appointment of Mohsin Naqvi as caretaker CM Punjab

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے محسن نقوی پر حارث سٹیل مل کیس میں کرپشن کا الزام بھی عائد کر دیا ہے

لاہور (احسن ظہیر سے ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے رشتہ دار اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری کا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی محسن نقوی پر حارث سٹیل مل کیس میں کرپشن کا الزام بھی عائد کر دیا ہے ۔

چوہدری پرویز الٰہی کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے۔میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ کے نامزد کردہ او ر پرویز الٰہی کے رشتہ دار محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر

 

Related Articles

Back to top button