پاکستانخبریں

پاکستانی امریکن فنکار لیاقت میاں کی نماز جنازہ یکم فروری کو مسجد نور سٹیٹن آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی

لیاقت میاں نجی دورہ پر پاکستان گئے جہاں پہنچنے کے اگلے روز انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن گلوکار اور فنکار لیاقت میاں جن کا گذشتہ ہفتے لاہور (پاکستان) میں انتقال ہو گیا تھا ، کی میت نیویارک پہنچ گئی ہے ۔ لیاقت میاں مرحوم کی نماز جنازہ یکم فروری بروز جمعہ وقت ڈیڑھ بجے مسجد نور سٹیٹن آئی لینڈ (نیویارک) واقع104 Rhine Ave, Staten Island, NYپر ادا کی جائے گی ۔سوگوار خاندان کی جانب سے عزیز و اقارب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لیاقت میاں مرحوم کی نماز جنازہ میں شریک ہوں ۔مرحوم کو یکم فروری کو ہی نیوجرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لیاقت میاں نجی دورہ پر پاکستان گئے جہاں پہنچنے کے اگلے روز انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ان کے اہل خانہ اور عزیز واقارب سب امریکہ میں موجود ہیں، اس لئے ان کی امریکہ میں ہی تدفین کا فیصلہ کیا گیا.

لیاقت علی مرحوم کے پسماندگان میں چار بیٹے اور بیوہ شامل ہیں ۔لیاقت علی نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی کی تقریبات کی رونق تھے ۔ ان کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور ان کے دوست احباب نے اظہار افسوس کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button