امیگریشن نیوز

غیر قانونی طور پر امریکہ داخل ہونےوالوں کےخلاف ٹرمپ کا ڈیپورٹیشن پلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف امیگریشن حکام آئندہ ہفتے سے سخت ایکشن لیں گے

امیگرنٹس جس تیزی سے امریکہ داخل ہوئے ، انہیں اتنی ہی تیزی سے امریکہ سے ڈیپورٹ کیا جائے گا فلوریڈا روانگی سے قبلصدر ٹرمپ کی میڈیا سے بات چیت
لاکھوں کی تعدادمیں غیر قانونی تارکین وطن کو فوری طور پر ڈیپورٹ کرنا کوئی آسان کام نہیں اور یہ کام ٹرمپ انتظامیہ نہیں کر سکے گی،امیگریشن ماہرین

واشنگٹن (اردو نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف امیگریشن حکام آئندہ ہفتے سے سخت ایکشن لیں گے اور یہ امیگرنٹس جس تیزی سے امریکہ داخل ہوئے ، انہیں اتنی ہی تیزی سے امریکہ سے ڈیپورٹ کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی ۔صدر کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن جنہوں نے گذشتہ مہینوں میں میکسیکو سمیت امریکہ کے جنوبی سرحدی علاقوں سے ملک میں داخل ہو کر پناہ کی درخواست کی ہے ، کو کیسے ڈیپورٹ کیا جائیگا۔صدر ٹررمپ کی جانب سے میکسیکو حکام کا بارڈر پر تارکین وطن کی روک تھام کے اقدام کو سراہا گیا ۔
امیگریشن ماہرین اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے سابقہ حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں کی تعدادمیں غیر قانونی تارکین وطن کو فوری طور پر ڈیپورٹ کرنا کوئی آسان کام نہیں اور یہ کام ٹرمپ انتظامیہ نہیں کر سکے گی ۔
واضح رہے کہ امیگریشن صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کی مرکزی ترجیحات میں سے ایک تھی اور صدر ٹرمپ جنہوں نے 2020کےلئے اپنی دوسری ٹرم کےلئے صدارتی الیکشن کا اعلان کر دیا ہے ، آئندہ انتخابی مہم میں بھی امیگریشن کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے ۔

Related Articles

Back to top button