پاکستان

روٹی شوٹی کھالو؛صدرٹرمپ کی فٹ بال ٹیم کی فاسٹ فوڈ سے تواضع

ہمارے پاس شیف ہوسکتے تھے اور ہوسکتے ہیں لیکن ہم نے فاسٹ فوڈ رکھا ہے کیوں کہ میں آپ لوگوں کو جانتا ہوں، ہم امریکی کمپنیوں کو پسند کرتے ہیں

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وائٹ ہاوس میں مدعو اسپورٹس ٹیم کی تواضع وائٹ ہاوس میں بنے کھانوں کے بجائے فاسٹ فوڈ سے کر دی۔وائٹ ہاو¿س میں گزشتہ روز امریکی فٹبال ٹیم کے لنچ میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی کے سینڈوچز اور فرائیڈ چکن رکھی گئی۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس شیف ہوسکتے تھے اور ہوسکتے ہیں لیکن ہم نے فاسٹ فوڈ رکھا ہے کیوں کہ میں آپ لوگوں کو جانتا ہوں، ہم امریکی کمپنیوں کو پسند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوری میں بھی حکومتی شٹ ڈاون کو وجہ بنا کر اسپورٹس ٹیم کی تواضع فاسٹ فوڈ سے کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button