اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوزبین الاقوامی

سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو پولنگ کرانے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو پولنگ کرانے کا حکم دے دیا اور8 کتوبر تک ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دےدیا ہے ۔

محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا 22 مارچکا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر مملکت کی دی گئی تاریخ کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے، آئینو قانون انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کا اختیار نہیں دیتا، الیکشن کمیشن نے فیصلہدیا تب انتخابی عمل پانچویں مرحلے پر تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے آرڈر کے باعث 13 دن ضائع ہوگئے، الیکشن کمیشن نے غیر آئینی فیصلہ کیا، پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرائےجائیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےانتخابات کی 8 اکتوبر کی تاریخ دے کر دائرہاختیار سے تجاوز کیا، 30 اپریل سے 15 مئی کے درمیان صوبائی انتخابات کرائےجائیں، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10اپریلہو گی، 17 اپریل کو الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔

 

Related Articles

Back to top button