بین الاقوامی

اطہر ترمذی کونسل مین ایری کیگن کے ڈائریکٹر بجٹ ایند لیجسلیٹو مقرر

اطہر ترمذی کا شمار نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ان اہم سر گرم شخصیات میں ہوتا ہے کہ جو نہ صرف امریکی انتخابی نظام اور منتخب ایوانوں کے نظام کو بخوبی سمجھتے ہیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سیاسی و سگرم شخصیت اطہر ترمذی کو برائٹن بیچ ، بروکلین (نیویارک ) سے منتخب ہونیوالے کونسل مین اطہر ترمذی نے اپنا ڈائریکٹر بجٹ اینڈ لیجلسیٹو مقرر کر دیا ہے ۔ اطہر ترمذی کی تقرری کا اعلان کونسل ممبر کیگن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔

اطہر ترمذی کا شمار نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ان اہم سر گرم شخصیات میں ہوتا ہے کہ جو نہ صرف امریکی انتخابی نظام اور منتخب ایوانوں کے نظام کو بخوبی سمجھتے ہیں ۔ وہ کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے علاوہ نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button