بین الاقوامی

تحریک انصاف یوا یس اے کے سنٹرل آفس سے الیکشن مانیٹرنگ بنی گالا سے براہ راست ہو گی، کامیابی کی صورت میں جیکسن ہائٹس پر جشن فتح منائیں گے ، تحریک انصاف امریکہ

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے ایسٹ میڈو ، نیویارک میں قائم کئے گئے سنٹرل آفس واقع 2380ہیمپسٹیڈ ٹرن پائیک، ایسٹ میڈو ، نیویارک (بالمقابل آئزن ہاور پارک) میں الیکشن رزلٹ کو مانیٹر کیا جائیگا۔ یہ مانیٹرنگ براہ راست بنی گالا سے کی جائے گی جہاں الیکشن نتائج کی مانیٹرنگ کا جدید نظامنصب کیا گیا ہے ۔تحریک انصاف یو ایس اے کی جانب سے پارٹی کے تمام ساتھیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سنٹرل آفس میں اکٹھے ہوں جہاں سب ملکر نتائج کا اعلان سنیں اور دیکھیں ۔اس موقع پر بنی گالا میں موجود پارٹی قائدین سے بات چیت کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔
دریں اثناءتحریک انصاف نیویارک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں بدھ کی رات آٹھ بجے جیکسن ہائٹس پر واقع ڈائیورسٹی پلازہ پر جشن فتح منایا جائیگا جہاں پارٹی ساتھی اکٹھے ہوں ۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے
الیکشن مانیٹرنگ بنی گالا سے براہ راست
تحریک انصاف یو ایس آفس (نیویارک) واقع 2380ہیمپسٹیڈ ٹرن پائیک، ایسٹ میڈو ، نیویارک (بالمقابل آئزن ہاور پارک)

پرویز ریاض
917-417-8619
ضمیر احمد چوہدری
917-900-2295
چوہدری عبدالمالک
516-710-9070
عدیل گوندل
917-829-7777
خاور بیگ
917-939-0261
ظفر چیمہ
917-406-2985
عمران اگرہ
516-642-8977
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button