بین الاقوامی

پاکستان میں انٹرنیشنل فلائٹس کی مرحلہ وار بحالی کی اجازت دینے کی تیاریاں

حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 21 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کے باعث بیرونمیںلاکھوں پاکستانی پریشانی کا شکار ہیں

اسلام آباد (اردو نیوز )پاکستان میں انٹر نیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے تیاریاںکی جا رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ایکشن پلان بنانے اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی منظوری دی گئی ۔
وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لیے گرین سگنل دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اووورسیزپاکستانیز زلفی بخاری نے انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر عرب ممالک کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سب سے پہلے بےروزگار ہونے والے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا،خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی ہمارے دل کے قریب ہیں انہیں مشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑیں گے،کورونا وبا کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگارسے محروم ہوئے جس کا دکھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے،حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 21 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کے باعث بیرون ملک سے وطن واپس آنے کے خواہش مند لاکھوں پاکستانی پریشانی کا شکار ہیں۔

Related Articles

Back to top button