امیگریشن نیوزپاکستان

بارڈر دیوار کے بدلے امیگریشن ،ٹرمپ نومبر میں ڈیل کر سکتے ہیں

اگر ریپبلکن پارٹی مڈٹرم الیکشن میں ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے میں ناکام ہوجاتی ہے تو صدر ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی فنڈنگ کے بدلے مجوزہ ڈریمر ایکٹ پر ڈیل کر سکتے ہیں

تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مذکور ہ ڈیل کی واشنگٹن میں امیگریشن کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکا ن کانگریس کی جانب سے مخالفت کی جائے گی
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی پارٹی کی قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مڈٹرم الیکشن میں ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت برقرار نہ رکھ سکی تو انہیں مورد الزام نہ ٹہرایا جائے
بارڈر دیوار کے بدلے ڈریمر ایکٹ جیسی کوئی ڈیل سامنے آتی ہے تو میرے لئے کم از کم سرپرائز نہیں ہوگا، کانگریس مین اینڈی بگز، میں بارڈر دیوار کے بدلے DACAڈیل کو پسند کرونگا،سینیٹر لنڈسی گراہم

واشنگٹن (اردو نیوز ) واشنگٹن میں موجود قدامت پسند کو خدشہ لاحق ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی مڈٹرم الیکشن میں ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے میں ناکام ہوجاتی ہے تو الیکشن کے بعد اور نئی کانگریس کی معیاد شروع ہونے سے قبل درمیان عرصہ جس کو لیم ڈک پیریڈ بھی کہا جاتا ہے ، کے دوران ہوسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے کےلئے25ارب ڈالرز کی فنڈنگ کی منظوری کے بدلے میں کم عمر میں امریکہ آنے والے تارکین وطن کےلئے مجوزہ ڈریمر ایکٹ پر ڈیل کر لیں ۔یہ بات ”دی ہل“ نے اپنے ایک تازہ رپورٹ میں کہی ۔تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مذکور ہ ڈیل کی واشنگٹن میں امیگریشن کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکا ن کانگریس کی جانب سے مخالفت کی جائے گی ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی پارٹی کی قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مڈٹرم الیکشن میں ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت برقرار نہ رکھ سکی تو انہیں مورد الزام نہ ٹہرایا جائے۔
ایری زونا سٹیٹ سے ریپبلکن کانگریس مین اینڈی بگز کا کہنا ہے کہ بارڈر دیوار کے بدلے ڈریمر ایکٹ جیسی کوئی ڈیل سامنے آتی ہے تو میرے لئے کم از کم سرپرائز نہیں ہوگا تاہم میں ایسی کسی بھی ڈیل کی مخالفت کرونگا۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے ریٹائر ہونےو الے ارکان کانگریس کوئی ڈیل کر لیں ۔
ریپبلکن پارٹی کے ہی سینیٹر لنڈسی گراہم کا کہنا ہے کہ میں بارڈر دیوار کے بدلے DACAڈیل کو پسند کرونگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیل کو سادہ ہونا چاہئیے ۔

Conservatives fear Trump will cut immigration deal

Related Articles

Back to top button