اوورسیز پاکستانیز

فارماسسٹ اشرف چوہدری کو صدمہ ، پاکستان میں والد کا انتقال

اشرف چوہدری کے عزیز وقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکان نے اشرف چوہدری سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

Haji Lal Din

نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت فارماسسٹ اشرف چوہدری کے والد حاجی لال دین گجرات (پاکستان) میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر90سال تھی ۔ اشرف چوہدری کے عزیز وقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکان نے اشرف چوہدری سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
فارماسسٹ اشرف چوہدری نیویارک میں موجود ہیں ۔ انہوں نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان سے اظہارتعزیت کیا ۔

Related Articles

Back to top button