پاکستان

نیویارک کی سماجی شخصیت عمر بٹ مرحوم کی رسم چہلم ، دوست احباب اور کمیونٹی ارکان کی شرکت

علامہ مقصود احمد قادری نے خصوصی بیان کیا جبکہ معروف ثناءخوانان محمد اصغر چشتی، محمد فاروق ،سجاد بٹ اور رانا اخلاق نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) کی معروف سماجی شخصیت اور مٹھا س ریسٹورنٹ کے مالک عمر بٹ مرحوم جن کا گذشتہ ماہ انتقال ہو گیا تھا ،کی رسم چہلم مکی مسجد میں ادا کی گئی ۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت مانگی گئی ، رسم چہلم میں عمر بٹ مرحوم کے بھائی، دوست احباب اور کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ علامہ مقصود احمد قادری نے خصوصی بیان کیا جبکہ معروف ثناءخوانان محمد اصغر چشتی، محمد فاروق ،سجاد بٹ اور رانا اخلاق نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔
عمر بٹ مرحوم کے بھائی اور دوست احباب کی جانب سے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا اور سب اے اپیل کی گئی کہ وہ مرحوم کو اپنے دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button