اوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف کا نیویارک میں بلاول بھٹو کے خلاف مظاہرہ کا اعلان

بلاول بھٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ نیویارک میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے جمعرات19مئی کو سہ پہر چار بجے ہوگا جو کہ دو گھنٹے تک جاری رہیگا

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک نے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردار ی کے خلاف نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کر دیا ہے ۔ تحریک انصاف نیویارک کے زیر اہتمام ہونیوالے اس مظاہرے کا اعلان نیویارک کے صدر امجد نواز اور جنرل سیکرٹری خورشید بھلی کی جانب سے کیا گیا ۔

احتجاجی مظاہرہ نیویارک میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے جمعرات19مئی کو سہ پہر چار بجے ہوگا جو کہ دو گھنٹے تک جاری رہیگا۔ امجد نواز اور خورشید بھلی سمیت تحریک انصاف نیویارک کے عہدیداران کی جانب سے پارٹی کارکنوں کو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی موجودہ کولیشن حکومت منظور نہیں ہے ۔

امجد نواز نے کہا کہ پاکستان میں نئے الیکشن تک ، اوورسیز پاکستانی اور تحریک انصاف کے ارکان اپنا ہر ممکن کردار ادا کلرتے رہیں گے ۔

Related Articles

Back to top button