خبریں

ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا نیوزی لینڈ سے جیتنے کےلئے 135رنز کا ہدف

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی باو¿لرز کی جارحانہ باولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کے بیٹس مین ریت کی دیوار ثابت ہوئے

" "

دوبئی (اردونیوز ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ سے کامیابی کے لئے 135رنز کا ہدف حاصل ہے ۔ پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی باو¿لرز کی جارحانہ باولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کے بیٹس مین ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے اور بیس اوورز میں آٹھ وکٹو ں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کل 134رنز بنا سکی ۔ پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے ایک سو پینتیس رنز کا ہدف حاصل ہے ۔
پاکستان نے 134رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھے کھیل کا آغاز کیا تاہم دس اوورز سے پہلے بابر اعظم نو سکور جبکہ فخر زمان گیارہ سکو بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ محمد رضوان 33سکور بنا کر آوٹ ہو گئے جو کہ پاکستان کے لئے ایک بڑا نقصان ثابت ہوا ۔عماد وسیم گیارہ سکور بنا کرآوٹ ہو گئے ۔

" "

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ وہ ٹیم ہے کہ جس نے گذشتہ ماہ ، پاکستان پہنچنے کے بعد عین وقت پر پاکستان میں اپنا قیام منسوخ کرتے ہوئے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اس تناظر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کو شائقین کرکٹ بہت دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں ۔

میچ کی لائیو اپ ڈیٹس دیکھنے کے لئے اس لنک کو کلک کریں
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

" "

PakvsNJ

Related Articles

Back to top button