بین الاقوامی

ٹرمپ کا صدارتی الیکشن میں مقابلہ جو بائیڈن کریںگے ، سینیٹر برنی سینڈرز کا جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان

ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے حمایت کے اعلان کے بعد سابق امریکی صدر بائیڈن کے صدارتی امیدوار بننے کی راہ مکمل ہموار ہو گی

نیویارک (محسن ظہیر ) امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما ، سابق صدارتی امیدوار اور موجودہ سینیٹربرنی سینڈرز نے صدارتی الیکشن میں اپنی پارٹی کے رہنما و سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس اعلان کے بعد جو بائیڈن کے ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی راہ مکمل طور پر ہموار ہو گئی ہے اور اب ان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نومبر میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں آمنا سامنا ہوگا۔

Senator Bernie Sanders endorses Joe Biden

Related Articles

Back to top button