خبریں

بروکلین کے پارک میں پاکستانی اردو فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کا18اگست کوفری شو ہوگا

فلم کونسل مین ہائم ڈوئچ، اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹراور نیویارک سٹی پارکس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے شائقین کو بالکل مفت دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے

نیویارک کے علاقے بروکلین کے پارک میں پاکستانی اردو فلم کے فری شو کی خبر سن کر ،پاکستانی کمیونٹی کے فلم شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی کے علاقہ بروکلین جہاں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ہزاروں ارکان بستے ہیں ، کے سٹی پارک میں پاکستانی اردو فلم ”لوڈ ویڈنگ “18اگست بروز اتوار کو شام ٹھیک ساڑھے سات بجے فری دکھائی جائے گی ۔ یوم اردو فلم کے شائقین بروکلین کے خوبصورت پارک میں ،خوشگوار موسم میں اردو فلم دیکھ سکیں گے اور محظوظ ہو سکیں گے ۔
فلم ”لوڈ ویڈنگ“ گریڈی گراونڈ واقع 4thسٹریٹ اور برائٹن 4thروڈ پر دکھائی جائے گی جسے دیکھنے کے لئے شائقین فلم اور پبلک کو دعوت عام ہے ۔یہ فلم نیویارک سٹی کے کونسل مین ہائم ڈوئچ، اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹراور نیویارک سٹی پبلک ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک اور باہمی کوششوں سے پبلک کو فری دکھائے جا رہی ہے ۔ نیویارک کے علاقے بروکلین کے پارک میں پاکستانی اردو فلم کے فری شو کی خبر سن کر ،پاکستانی کمیونٹی کے فلم شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر نے کونسل مین ہائم ڈوئچ اور پارکس ڈیپارٹمنٹ کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھنے کے لئے کمیونٹی ارکان کی بڑی تعدادآئے گی اور اپنی نوعیت کے اس منفرد تفریح کے موقع سے محظوظ ہو گی ۔مقامی امریکی افراد کے لئے اردو فلم لوڈ ویڈنگ کے انگلش میں سب ٹائٹل بھی دکھائے جائیں گے تاکہ وہ بھی فلم دیکھنے کی صورت میں اسے سمجھ کر محظوظ ہو سکیں ۔

Load Wedding 2018 | Trailer

 

Load Wedding
This wonderful Pakistani romantic comedy follows a young man who gets married before his older sister leaving her bitter, jealous, and without a proper dowry.

 

Related Articles

Back to top button