بین الاقوامی

سالانہ ختم نبوت کانفرنس اور صد سالہ عرس حضرت امام احمد رضاؒ25دسمبر کو منعقد ہوگا

سنی رضوی جامعہ مسجد جرسی سٹی میںکانفرنس اور جشن میں علمائے کرام،سکالرعلامہ مولانا شیخ ثاقب اقبال شامی اور حافظ محمد علی سہروردی سمیت مقامی نعت خوانان خصوصی شرکت کریں گے

جرسی سٹی (اردو نیوز ) مرکزی سنی رضوی جامعہ مسجد جرسی سٹی اور جی ایم سی فاونڈیشن کے زیر اہتمام اس سال شاندار طریقہ سے سالانہ ختم نبوتﷺ کانفرنس اور صد سالہ عرس امام اہل سنت ، مجدد دین و ملت ،ولی کامل ، مولانا الشاہ حضرت سیدنااحمدرضا خان صاحب بریلوی رحمتہ اللہ علیہ 25دسمبر کوبڑے اہتمام اور شان سے منایا جا رہاہے۔ جس میں مقامی علمائے کرام کے علاوہ انٹرنیشنل مقرر ین اور مشہور و معروف مذہبی اسکالر حضرت علامہ مولانا شیخ ثاقب اقبال شامی (برطانیہ) اور مقامی نعت خوانان کے علاوہ معروف انٹرنیشنل نعت خوان محمد علی سہروردی ( کراچی ،پاکستان )تشریف لائیں گے۔ انشاءاللہ یہ پروگرام تین بجے بعد نماز ظہر شروع ہوگا۔تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں ۔پروگرام کے اختتام پر لنگر شریف پیش کیا جائے گا۔ تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ اس روح پرور پروگرام میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں، مزیدمعلومات کیلئے ان نمبروں پر رابطہ فرمائیں۔
201-333-2500,201-887-3923

Related Articles

Back to top button