پاکستان

امریکہ بھر میں منتخب و بین العقائد نمائندوں کا مسلم کمیونٹی سے اظہار تعزیت ، سانحہ نیوزی لینڈ کی مذمت ، اسلامک سنٹرز کی سیکورٹی میں اضافہ

واشنگٹن ، نیویارک ، شکاگو ، ہیوسٹن اور شکاگو سمیت امریکہ کے اہم شہروں میں پولیس حکام کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر خصوصی طور پر پولیس اہلکار تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی انتظامات کئے گئے

Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -نیویارک (اردو نیوز ) سانحہ نیوزی لینڈ کے پیش نظرامریکہ بھر میںموجود مساجد اور اسلامک سنٹر کی حفظ ما تقدم کے طور پر سیکورٹی میںاضافہ کر دیا گیا ہے اور امریکہ کے منتخب قائدین و اہم شخصیات اور تنظیموں کی جان ب سے سانحہ نیوزی لینڈ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مسلم کمیونٹی سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکہ کے اہم شہروں میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے موقع پر منتخب قائدین ، اہم شخصیات اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے حکام مختلف مساجد میں پہنچے جہاں انہوں نے مسلم امریکن کمیونٹی کے نمائندوں اور ارکان سے ملاقاتیں کیں ۔سانحہ نیوز ی لینڈ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تشدد کی مہذب دنیا میں کوئی گنجائش موجود نہیں ہونی چاہئیے اور اس کا مقابلہ یکجا اور متحدہو کر کرنا چاہئیے ۔
واشنگٹن ، نیویارک ، شکاگو ، ہیوسٹن اور شکاگو سمیت امریکہ کے اہم شہروں میں پولیس حکام کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر خصوصی طور پر پولیس اہلکار تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی انتظامات کئے گئے ۔
امریکہ بھر کی مساجد میں نیوزی لینڈ کی مساجد کے شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔

Muslim American Community, Newzeland

 

Related Articles

Back to top button