اوورسیز پاکستانیز

الیکشن کمیشن کی تمام اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کی زیرصدارت اجلاس، الیکشن کمیشن نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ یکم تا 15 ستمبر تمام سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی جائے

اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے آئندہ ضمنی الیکشن میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کی پلاننگ کر لی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن ّآف پاکستان نے تمام اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں ہونے والے جلاس میں نادرا حکام اور الیکشن کمیشن کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ یکم تا 15 ستمبر تمام سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی جائے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق رجسٹرہونیوالےووٹرزاکتوبر کےضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے ، جس کے حوالے سے نادرا کو تمام ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button