اوورسیز پاکستانیزپاکستان

وکیل احمد کمیونٹی بورڈ14کے ممبر منتخب ہو گئے

پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن سمیت کمیونٹی کی وکیل احمد کو مبارکباد، بورڈ کے کم عمر ممبر منتخب ہونے کا اعزاز

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے صدر اور کمیونٹی کی جواں سال شخصیت وکیل احمد کمیونٹی بورڈ14کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کی تقرری کا کمیونٹی بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وہ بورڈ کے منتخب ہونے والے کم عمر و جواں سال رکن ہیں ۔پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن سمیت کمیونٹی نے وکیل احمد کو مبارکباد دی ہے اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔وکیل احمد کا کہنا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کےلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button