کالم و مضامین

واصف حسین واصف کی کتاب کی تقریب رونمائی 17مارچ کو ہوگی

صدارت پروفیسر یونس شرر کرینگے اور شرکاءگفتگو میں ڈاکٹر فضل محمود،مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی ،ڈاکٹر سہیل چیمہ اور عتیق صدیقی ہونگے

نیویارک(اردو نیوز)حلقہ ارباب ذوق(رجسٹرڈ) نیویارک کی جانب سے شمالی امریکہ کے معروف شاعر و دانشور کالمسٹ اور نقاد واصف حسین واصف کی نئی کتاب” لااکراہ“ کی تقریب رونمائی حلقہ کے مرکزی دفتر87-10 گرانڈ ایونیو الیلم ہرسٹ ،کوینز، نیویارک میں17 مارچ2019 بروز اتوار اساڑھے چھ بجے شام ہونا قرار پائی ہے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر یونس شرر کرینگے اور شرکاءگفتگو میں ڈاکٹر فضل محمود،مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی ،ڈاکٹر سہیل چیمہ اور عتیق صدیقی ہونگے۔ جب کہ نظامت حلقہ کے طاہر خان اور سلیم ملک کرینگے تقریب کے بعد مشاعرہ ہوگا اور آخر میں عشائیہ کا اہتمام ہوگا۔ شرکائے مفل سے پابندی وقت کی درخواست ہے۔

Related Articles

Back to top button