امیگریشن نیوزخبریں

کینیڈا کا پاکستانی شہریوں کےلئے ویزہ سروس تیز کرنے کا اعلان

کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے امیگریشن شان فریزر نے کہاکہ ہے کہ پاکستانی شہریوں کے کینیڈین ویزہ کے حصول کے تمام مراحل کو تیز ترین بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

ٹورنٹو ( نیوز ڈیسک ) پاکستانی شہریوں کے کینیڈین ویزہ کے حصول کے تمام مراحل کو تیز ترین بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، یہ بات کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے امیگریشن شان فریزر نے کہی ہے ۔

نمائندہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کینیڈین وزیر برائے امیگریشن شان فریزر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے گنجائش کو بڑھایا جا رہا ہے اور 60 دنوں میں ویزا پراسیسنگ ٹائم پر مکمل عملدرآمد ہو رہا ہے۔

شان فریزر کا کہنا ہے کہ اس وقت کینیڈین امیگریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر ویزا پراسیسنگ کی مدت، یعنی 800 سے زائد دنوں کا اطلاق نئے درخواست گزاروں پر نہیں ہو رہا، یہ پرانی زیرِ التوا درخواستوں کی مدت ہے۔کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ جونہی پرانی درخواستوں کو نمٹا دیا جائے گا تو ویب سائٹ اپ ڈیٹ کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم 60 دنوں کو کم کر کے 30 دن کے اپنے وعدے کو بھی پورا کریں گے۔

اردو نیوز کینیڈا

Related Articles

Back to top button