پاکستان

وائٹ ہاوس نے عمران خان کے دورہ واشنگٹن کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22جولائی کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو وائٹ ہاوس میں خوش آمدید کہیں گے ، وائٹ ہاوس کا اعلامیہ

نیویارک (محسن ظہیر سے ) وائٹ ہاوس کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ واشنگٹن ڈی سی کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے ۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے دس جولائی کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈٹرمپ22جولائی کو وزیر اعظم اسلامی جمہورئیہ پاکستان عمران خان کو وائٹ ہاوس میں خوش آمدید کہیں گے۔ عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے نو جولائی کو اس وقت کنفیوژن پیدا ہو گئی کہ جب سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان کی جانب سے دورہ عمران خان کے دورہ واشنگٹن کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا گیا ۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے ٹرمپ عمران خان ملاقات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں قائدین اس امر پر غور کریں گے کہ کیسے خطے میں امن ، استحکام ، معاشی خوشحالی کےلئے باہمی تعاون کو فروغ دیں ۔ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ او ر وزیر اعظم عمران خان انسداد دہشت گردی ، دفاع، انرجی ،تجارت جیسے اہم و دوطرفہ امور پر بھی بات کریں گے مزید براں ملاقات میں پر امن جنوبی ایشیاءکے ہدف کے حصول اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی ۔
عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار 20جولائی کو امریکہ کے دورے پر آئیں گے ،21جولائی کو واشنگٹن ڈی سی میں کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ بڑے استقبالیہ سے خطاب کریں گے ۔
واشنگٹن میں قیام کے دوران عمران خان صدر ٹرمپ کے علاوہ انتظامیہ ، امریکی کانگریس، پنٹا گون ، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور عالمی مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے

Related Articles

Back to top button