پاکستان

امریکی الیکشن،پاکستانی کمیونٹی نے بھی قبل از الیکشن ڈے ووٹ ڈالنا شروع کر دئیے

امریکہ بھر میں چارکروڑ سے زائد ووٹرز نے ”ارلی ووٹنگ “ آپشن کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کر دیاہے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں صدارتی اور کانگریشنل الیکشن تین نومبر کو ہونیوالے ہیں تاہم ملک کی اہم و بڑی ریاستوں میں شہریوں کو حق دیا گیا ہے کہ وہ الیکشن والے دن سے قبل بھی مقرر کردہ پولنگ سٹیشن پر جا کر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں ۔ اس سہولت کو ”ارلی ووٹنگ“ (early voting) کہا جاتا ہے۔ امریکہ بھر میں چارکروڑ سے زائد ووٹرز نے ”ارلی ووٹنگ “ آپشن کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کر دیاہے۔ ان ووٹرزمیں پاکستانی امریکن وٹرز بھی شامل ہیں ۔ ”ارلی ووٹنگ “ آپشن کے تحت الیکشن والے دن سے قبل مقرر کردہ پولنگ سٹیشن پر جا کر یا بذریعہ میل ووٹرز اپنے ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں ۔
تین نومبر کو ہونیوالے صدارتی الیکشن سے پہلے صدر ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن میں دوسرا اور آخری مباحثہ22اکتوبر کو ہوا جس میں دو قائدین نے امریکہ کے کورونا وائرس وبا سے نمٹنے ، وبا کے ملکی معیشت پر مرتب اثرات کے ادراک ، مسلم ورلڈ ، امیگریشن ،ماحولیات ، روزگار ، چھوٹے بزنس کی بقاءاور ترقی ، ہیلتھ کئیر ریفارمز ، مینارٹی کمیونٹیز اور امریکہ کی فارن پالیسی کے حوالے سے اپنا اپنا نکتہ نظر واضح کیا اور اس مباحثے کی وجہ سے امریکہ میں بہت سے ایسے لوگ کہ جنہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ کس کو ووٹ دیں ، کو فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی ۔

US Elections and Pakistani American voters

Related Articles

Back to top button