اوورسیز پاکستانیز

واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات کو ڈالروں میں نہیں تولا جانا چاہیے۔ سفیر اعزاز احمد چوہدری

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات کو ڈالروں میں نہیں تولا جانا چاہیے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا انحصار امداد کے بڑھنے اور کم ہونے پر نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا کے ایک دوسرے کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں، انہیں ڈالروں میں نہیں تولا جاسکتا، جبکہ اسلام آباد، تمام امریکی حکام کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کھلے دل و دماغ کے ساتھ تمام امریکی حکام کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ پاکستان کا مقصد خطے میں علاقائی امن حاصل کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button