پاکستان

فورتھ جولائی پرشکاگو میں قتل عام کرنے والے ملزم کا اعتراف جرم

امریکہ میں شوٹنگ کے ذریعے قتل عام ایک معمول بنتا جا رہا ہے۔ قوم ابھی کسی ایک شوٹنگ کے واقعہ کی ہولناکی بھلا نہیں پاتی کہ اس دوران ایک نیا واقعہ پیش آجاتا ہے

شکاگو (اردو نیوز ) امریکہ میں شوٹنگ کے ذریعے قتل عام ایک معمول بنتا جا رہا ہے۔ قوم ابھی کسی ایک شوٹنگ کے واقعہ کی ہولناکی بھلا نہیں پاتی کہ اس دوران ایک نیا واقعہ پیش آجاتا ہے۔ شکاگوکے مضافاتی علاقے ہائی لینڈ میں امریکہ کے یوم آزادی کے دن فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور نے اس حملے کے لیے، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر جنہوں نے زخمیوں کو ٹریٹ کیا ، کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی جنگ کے زخمی ہمارے پاس ٹریٹ کے لئے آئے ہوں ۔ ایک اطلاع کے مطابق زخمیوں میں ایک شخص انتقال کر گیا ہے۔

شوٹر نے اس سوٹنگ کو کئی ہفتوں پہلے پلان کیا، اس نے شوٹنگ کی جگہ کا انتخاب کیا ۔شکاگو شوٹنگ میں ملوث کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایک شخص نے مشتبہ شخص کا حلیہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی اور مشتبہ شخص کو ایک ٹریفک سٹاپ پر روک کر حراست میں لیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص سوالات کے جواب دے رہا ہے تاہم ابھی تک محرکات کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہو گا۔ملزم نے مجمع میں شامل ہو کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔حملہ آور نے حملے کے دوران خواتین کے کپڑوں میں ملبوس تھا اور تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اس نے اپنے چہرے کے ٹیٹو اور اپنی شناخت چھپانے لیے ایسا کیا تھا۔قاتل نے لوکل اور لیگل طریقے سے ہتھیار خریدے ۔

امریکہ میں بڑے پیمانے پر شوٹنگ (mass Shooting) کے واقعات کی تعداد اور سنگینی کا اندازہ اس امر سے بات لگایا جا سکتا ہے کہ گذشتہ 180دنوں میں امریکہ میں شوٹنگ کے 315واقعات پیش آئے ہیں ۔شکاگو میں ہونے والے اس واقعہ پر صدر جو بائیڈن نے انسانی جانوں کے ضیاع پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بندوق کے تشدد کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے جنوبی لان میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران شکاگو کے مضافاتی علاقے ہائی لینڈ پارک، الینوائے میں جولائی کے چوتھے پریڈ کے راستے پر ہونے والی اجتماعی فائرنگ کے متاثرین کے لیے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے جنوبی لان میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران شکاگو کے مضافاتی علاقے ہائی لینڈ پارک، الینوائے میں جولائی کے چوتھے پریڈ کے راستے پر ہونے والی اجتماعی فائرنگ کے متاثرین کے لیے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔

Related Articles

Back to top button