خبریں

اسلام آبادمیں راجہ ناصر کے گھر فائرنگ

فائرنگ میں راجہ ناصر حنیف راجہ ہارون ایڈووکیٹ اور گارڈ سمیت 3 افراد ہلاک 1 زخمی ہونے کی اطلاع ہے

اسلام آباد(اردونیوز )اسلام آباد تھانہ بھارہ کہو سیری چوک پھل گراں میں راجہ ناصر کے گھر فائرنگکی گئی ہے ۔فائرنگ میں راجہ ناصر حنیف راجہ ہارون ایڈووکیٹ اور گارڈ سمیت 3 افراد ہلاک 1 زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
ترجمان اسلام آباد پولیستھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو خود موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان سابقہ دشمنی کی بناءپرپیش آیا۔فائرنگ سے چار افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button