اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پہلا پاکستانی کا ”کرونا وائرس “ کی وجہ سے انتقال

سوموار 16مارچ کو مرحوم کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ مقامی ہسپتال گئے جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے مثبت آنے کے بعد ان کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا

Haji Muhammad Anjum Iqbal Warraich, New York

مرحوم ہسپتال میں دو روز تک ٹھیک رہے لیکن منگل کو ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی جو کہ مسلسل خراب ہو تی گئی اور سوموار 23مارچ کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک میں سوموار23مارچ کو پہلے پاکستانی کا کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ حاجی محمد انجم اقبال مرحوم جن کی عمر 65سال سے زائد تھی۔ گذشتہ سوموار 16مارچ کو مرحوم کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ نیویارک کے مقامی ہسپتال گئے جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے مثبت آنے کے بعد ان کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔حاجی اقبال مرحوم کی فیملی کے ایک ذریعہ کے مطابق مرحوم ہسپتال میں دو روز تک ٹھیک رہے لیکن منگل کو ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی جو کہ مسلسل خراب ہو تی گئی اور سوموار 23مارچ کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ایک بزنس مین تھے جن کا یہاں پر گیس سٹیشن کا بزنس تھا۔ وہ معمول کے مطابق اپنے دوست کے ساتھ ورزش کے لئے جم جاتے تھے۔ مرحوم کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ شوگر کے مرض میں مبتلا تھے جس کےلئے وہ باقاعدگی سے دوائی لیتے تھے اور اپنے فزیشن سے مسلسل رابطے میں بھی رہتے تھے۔
حاجی اقبال مرحوم کا تعلق سمبڑیال (سیالکوٹ) سے تھا۔مرحوم کو لانگ آئی لینڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حاجی محمد اقبال انجم کی وفات کے ٹھیک 13روز کے بعد لانگ آئی لینڈ میں ہی مقیم ان کی ہمشیرہ کا بھی انتقال ہو گیا۔

First Pakistani died in New York due to Corona Virus

 

 

Related Articles

Back to top button