پاکستان

نیویارک کے سابق مئیر بلوم برگ کا ”سٹاپ اینڈ فرِسک“ پولیس پالیسی پر اظہارمعذرت

میں تاریخ نہیں بدل سکتا۔ تاہم مجھے احساس ہوا ہے کہ میں غلط تھا اور مجھے افسوس ہے۔سابق مئیر نیویارک بلوم برگ کا کرسچئین کلچرل سنٹرایسٹ نیویارک سے خطاب

سال 2003سے لیکر2013کے عرصے کے دوران ، جب بلوم برگ مئیر تھے ، میں پولیس حکام کی جانب سے اڑھائی لاکھ شہریوں کو سٹاپ اینڈ فرسک کی پالیسی کے تحت مشتبہ سمجھ کر روکا گیا
بروکلین کے بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں مئیر بلوم برگ کی معذرت کو قبول کرتا ہوں اور اب ہمیں دیکھنا ہے کہ غلطی کے احساس کے بعد آگے کیسے بڑھنا ہے
بلوم برگ کی پالیسی پر صرف سیاہ فام اور لاطینو ہی نہیں بلکہ مسلم اور امیگرنٹ کمیونٹیز نے بھی شدید اعتراض کیا تھا اور اسے امتیازی سلوک قرار دیا تھا ، بلوم برگ کے مخالفین اعتراف کو سیاسی حربہ قراردے رہے ہیں

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی کے سابق مئیر مائیکل بلوم برگ نے اپنے مئیر کے دور میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلائی جانیوالی ”سٹاپ اینڈ فرسک“(Stop & Frisk)پالیسی پر معذرت کا اظہار کیا ہے ۔مئیر بلوم برگ کے دور میں اس پالیسی کو امتیازی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
مائیکل بلوم برگ نے کرسچئین کلچرل سنٹرایسٹ نیویارک میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تاریخ نہیں بدل سکتا۔ تاہم ، آج ، میں چاہتا ہوں کہ آپ کو یہ معلوم ہوجائے کہ مجھے احساس ہوا ہے کہ میں غلط تھا اور مجھے افسوس ہے۔
ارب پتی بلوم برگ کی جانب سے اظہار معذرت ایسے وقت پر آیا ہے کہ جب ان کے صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کی خبریں گرم ہیں ۔ان کے مخالفین اس اعتراف کو سیاسی حربہ قراردے رہے ہیں ۔نیو یارک سول لبرٹیز یونین کے اعدادوشمار کے مطابق ، اسٹاپ اور منجمد نے NYPD افسران کو یہ اختیار دیا کہ وہ کسی کو بھی جرم کا شبہ کرنے سے روکنے کا اختیار دے ، جس کی وجہ سے غیر متناسب تعداد میں سیاہ فاموں اور لاطینیوں کو روکا گیا۔بلومبرگ نے کہا ، “میں اس وقت کو سمجھ نہیں پایا تھا – اس کا مکمل اثر سیاہ فام اور لیٹینو برادریوں پر پڑ رہا ہے۔”
نیویارک سول لبرٹیز یونین کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2003سے لیکر2013کے عرصے کے دوران ، جب بلوم برگ مئیر تھے ، میں پولیس حکام کی جانب سے اڑھائی لاکھ شہریوں کو سٹاپ اینڈ فرسک کی پالیسی کے تحت مشتبہ سمجھ کر روکا گیا۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ مجھے اُ س وقت احساس نہیں ہوا کہ مذکورہ پالیسی کا سیاہ فام اور لاطینو سمیت دیگر کمیونٹیز پر کیا اثر پڑا ۔
بروکلین کے بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں مئیر بلوم برگ کی معذرت کو قبول کرتا ہوں اور اب ہمیں دیکھنا ہے کہ غلطی کے احساس کے بعد آگے کیسے بڑھنا ہے ۔

Mayor Michael Bloomberg, stop-and-frisk policy

After defending the NYPD’s former stop-and-frisk policy for years, former mayor Michael B

Related Articles

Back to top button