نیویارک میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 12برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، اہم امریکی شخصیات کی بھی شرکت
پیپلز پارٹی یو ایس اے کے قائدین رہنما خالد اعوان، ظفرچٹھہ، میاں بشارت ، سلمان بٹ ،سلمان ظفر، راجہ اسد پرویز، لطیف ڈالمیا ، طاہر سلیمی اور ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام برسی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب میں اہم امریکی شخصیات بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کوینز بورو کے پریذیڈنٹ کے امیدوار ٹونی مرینڈا، ،اسمبلی مین ہایئرم مونسے ریٹے ، سول جج کے امیدوارمسٹرہانگ ، سابق صوبائی وزیر پنجاب بدرالدین چوہدری ،سینئر صحافی و روزنامہ صحافت اسلام آباد کے ایڈیٹر خوشنود علی خان(کلیدی مقرر )، سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک وزیر اعوان ، سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس مختاراعوان سمیت کالم نویس حسن مجتبیٰ ، سینئر صحافی مسعود حیدر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید چئیرپرسن و سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی بارہویں برسی نیویارک میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے قائدین رہنما خالد اعوان، ظفرچٹھہ، میاں بشارت ، سلمان بٹ ،سلمان ظفر، راجہ اسد پرویز، لطیف ڈالمیا ، طاہر سلیمی اور ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام برسی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میںمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی اور ان کی خدمات و قربانی کوعقیدت و احترام سے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
تقریب میں اہم امریکی شخصیات بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کوینز بورو کے پریذیڈنٹ کے امیدوار ٹونی مرینڈا، ،اسمبلی مین ہایئرم مونسے ریٹے ، سول جج کے امیدوارمسٹرہانگ ، سابق صوبائی وزیر پنجاب بدرالدین چوہدری ،سینئر صحافی و روزنامہ صحافت اسلام آباد کے ایڈیٹر خوشنود علی خان(کلیدی مقرر )، سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک وزیر اعوان ، سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس مختاراعوان سمیت کالم نویس حسن مجتبیٰ ، سینئر صحافی مسعود حیدر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے مقامی قائدین خالد اعوان ، میاں بشارت ،سلمان بٹ ،لطیف ڈالمیا، ظفرچٹھہ، شوکت بھٹہ، ڈاکٹرفخر الدین، راجہ اسد پرویز، طاہر سلیمی ، صلاح الدین غازی ، مرزا اشتیاق بیگ ، ڈاکٹرعظمیٰ،راجہ امتیاز، محمد خان ، سلمان ظفر، سیمی اسد،راجہ امتیاز ، راجہ مختار ، مشتاق خان ، اعجاز بھٹی ،کاشف سندھو،راجہ عاصم ،غیاث الدین سندھو، ملک ندیم اعوان کے علاوہ شیخ شکیل، ظہیر احمد مہر، آغا صالح، شیخ توقیر الحق، اشرف چیمہ، راجہ عاصم ،ستار، بلال بشیر ، سلیم بٹ ، ملک لیاقت ،جاوید بٹ ،جاوید کشمیری ، انصر کشمیری سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا اسلام کی ایک عظیم خاتون تھیں ۔ان کی لازوال قربانی اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ وہ ایک عوام کی ہر دلعزیز رہنما تھیں اور آج بھی عوام کے دلوں میںزندہ ہیں اور راج کررہی ہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی شاندار سیاسی و جمہوری روایا ت کو آگے بڑھایا جائے اور ان کی سب سے بڑی زندہ روایت ”جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل “ ہے ۔
امریکی قائدین نے نے بھی شاندار الفاظ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی عالمی خدمات کو خراج تےحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت مغرب میں بے نظیر بھٹو جمہوریت کی ایک علامت کے طور پر اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں ۔ان کی یہ پہچان ہمیشہ قائم رہے گی۔ امریکی قائدین نے امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی مقامی سیاست اور ووٹ رجسٹریشن کے عمل میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنا کردار ادا کرے ۔
تقریب کے آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔