عمران خان کے اہم پیغام لیکر شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے
شاہ محمودقریشی واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو، مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن اوردیگراعلیٰ انتظامی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے
واشنگٹن (اردو نیوز )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دورہ امریکہ کے دوسرے مرحلے میں واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو، مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن اوردیگراعلیٰ انتظامی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔کیپیٹل ہل میں وزیر خارجہ کی ملاقاتیں ممبران امریکی کانگریس و سینٹ اور پاکستان کاکس کی ”کو چیئر“سے ہوں گی ۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔ان ملاقاتوں میں وزیرخارجہ، مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی، اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظرمیں ،کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے پاکستان کا موقف اور نکتہءنظر پیش کریں گے۔ان کے دورے کا بنیادی مقصد سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر کشیدگی کاخاتمہ ،اختلافات اور تنازعات کے حل کیلئے سفارتی کاوشوں کی حمایت کرناہے۔وزیر خارجہ امریکی حکام کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں میں ،پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے، وسیع البنیاد،طویل المدتی اورپائیدارشراکت داری کی اہمیت پر زوردیں گے۔
Shah Mehmood Qureshi, Washington visit 2020
یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود قریشی اہم دورہ پر امریکہ پہنچ گئے