بین الاقوامی

امریکا اور فرانس کا ایران سے کڑی شرائط پر نئے جوہری معاہدے پر اتفاق

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی ہم منصب ایمانیول میکرون نے ’مضبوط خطوط‘ پر ایران سے نیا جوہری معاہدہ کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے سرکاری دورے پر آئے فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں تبدیل ہوتی صورت حال پر گفت و شنید کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے 2015 میں ہونے والے ایران سے جوہری معاہدے کے خاتمے اور نئے معاہدے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ہم کچھ بڑا اور غیر معمولی کرنے جارہے ہیں جو ایران سے نیا جوہری معاہدہ بھی ہوسکتا ہے لیکن 2015 کی نسبت نیا معاہدہ مضبوط اور کڑی شرطوں کی بنیاد پر ہوگا کیوں کہ 2015 کا معاہدہ پاگل پن اور غیر حقیقی نکات پر مشتمل ہے جسے اب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Back to top button