اوورسیز پاکستانیز

راجپوت ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کا ایرک ایڈمز کی حمایت کا اعلان

ایرک ایڈمز کا پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ایک دیرینہ تعلق رہا ہے، وہ نائن الیون سے لیکر آج تک پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہر اہم موقع پر کھڑے ہوئے ہیں ، اب کمیونٹی کی باری ہے کہ وہ ایرک ایڈمز کا ساتھ دے، رانا محمد اشفاق

نیویارک (پ ر ) راجپوت ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (RANA) کی جانب سے نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار ایرک ایڈمز کی 22جون کو ہونیوالے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں مکمل تائید و حمایت کا اعلان کر دیا گیاہے ۔یہ اعلان راجپوت ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ رانا محمد اشفاق نے یہاں ایرک ایڈمز کی انتخابی مہم کے سرکردہ افراد سے ملاقات کے بعد کیا۔ رانا محمد اشفاق نے کہا کہ بورو پریذیڈنٹ کے طور پر ایرک ایڈمز کا پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ایک دیرینہ تعلق رہا ہے، وہ نائن الیون سے لیکر آج تک پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہر اہم موقع پر کھڑے ہوئے ہیں ، اب کمیونٹی کی باری ہے کہ وہ ایرک ایڈمز کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی کے تمام سات امیدواروں میں سے ایرک ایڈمز کے علاوہ الیکشن سے قبل کبھی بھی کسی بھی امیدوار نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے کوئی رابطہ نہیں رکھا۔ کمیونٹی کو اپنے پرانے دوستوں پر نئے امیدواروں کو ترجیح نہیں دینی چاہئیے ۔
رانا محمد اشفاق نے کہا کہ نیویارک میں موجود ان کی ایسوسی ایشن کے سینکڑوں ارکان 22جون کو ایرک ایڈمز کو ووٹ دیں گے اور ہم پاکستانی کمیونٹی سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ بھی ایرک ایڈمز کو ووٹ دے ۔

Related Articles

Back to top button