پاکستاناوورسیز پاکستانیز

مجیب لودھی کا صحافی محمود اختر، تنویر ملک اور نور حیات کے اعزاز میں استقبالیہ

استقبالیہ کا اہتمام محمود اختر چوہدری ( جذبہ گجرات ) ،تنویر ملک اور نور حیات بلوچ کے اعزازمیں کیا گیا

استقبالیہ میں چوہدری اکرم آف رحمانیہ، SAASBAکے چئیرمین محسن شاہ نقوی ،سینئر وائس چئیرمین عادل رحمان ، سید اقرارشاہ ، کامل احمر، شہباز گل ، ظفراقبال نیویارکر اور محسن ظہیر کی شرکت کی

 

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت اور ہفت روزہ پاکستان نیوز کے پبلشر و ایڈیٹر مجیب ایس لودھی کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئیں پاکستان کی اہم شخصیات محمود اختر چوہدری ( سینئر صحافی جذبہ گجرات ) ،تنویر ملک ( پی ایس او برائے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ) اور ڈائریکٹر سینٹ نور حیات بلوچ کے اعزازمیں استقبالیہ دیا ۔ یہ تینوں اہم شخصیات ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی ، کاروباری اور سماجی شخصیت اور ناسا کاو¿نٹی نیویارک کے کاو¿نٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم آف رحمانیہ کے صاحبزادے ڈاکٹر حمزہ اکرم کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں۔

لبیک ریسٹورنٹ پر دئیے گئے استقبالیہ میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات چوہدری اکرم آف رحمانیہ، ساو¿تھ ایشین امریکن سمال بزنس ایسوسی ایشن کے چئیرمین محسن شاہ نقوی ،سینئر وائس چئیرمین عادل رحمان ، سید اقرارشاہ ، کامل احمر، شہباز گل ، ظفراقبال نیویارکر اور محسن ظہیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

Mujeeb Lodhi, Mahmood Akhtar Jazba Gujrat, Tanveer Malik, Noor Hayat (1)
Mujeeb Lodhi, Mahmood Akhtar Jazba Gujrat, Tanveer Malik, Noor Hayat (1)

مجیب لودھی کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے تمام مہمانوں محمود اخترچوہدری ، تنویر ملک اور نور حیات کو خوش آمدید کہاگیا ۔ انہوں نے استقبالیہ کے دیگر شرکاءکو بھی خوش آمدید کہا ۔ شرکاءکی تواضع پرتکلف ناشتے سے کی گئی ۔ اس موقع پر تمام شرکاءکی جانب سے چوہدری اکرم آف رحمانیہ کو بھی ان کے صاحزادے ڈاکٹر حمزہ اکرم کی شادی کی عظیم الشان تقریب کی مبارکباد دی گئی اور بچوں کی کامیاب ازداوجی زندگی کےلئے نیک اور پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ۔

پاکستان سے آئے مہمانوں کو نیویارک سمیت امریکہ میں بسنے والی اوورسیز کمیونٹی کے معاملات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔ آخر میں مجیب لودھی کی جانب سے صحافی محمود اختر چوہدری کو تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔ مہمانان خصوصی محمود اخترچوہدری ، تنویر ملک اور نور حیات کی جانب سے مجیب لودھی کا شکرئیہ اد اکیا گیا اور ان کی مہمان نوازی کو سراہا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button