بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کا عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پیغام

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کا عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پیغام

“عید الفطر کے پرمسرت موقع پر، میں اقوام متحدہ کی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ امریکہ میں مقیم اپنے ہم وطن پاکستانیوں کو پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میری دعا ہے کہ یہ عید ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے جہاں بھی ہیں امن اور خوشحالی لائے۔
کرونا جیسے وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل، اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے بے پناہ مصائب کے بحرانوں کے درمیان، ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔

یہ موقع ذات، عقیدہ، رنگ یا مذہب سے بالاتر ہو کر ہم آہنگی، ہمدردی، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موقع بھی ہے۔

آئیے ہم پاکستان کو اقوام عالم میں ایک خود مختار ملک کے طور پر اس کا صحیح مقام دلانے کے لیے اجتماعی کوشش کریں۔

آپ سب کو عید الفطر مبارک ہو۔

سفیر منیر اکرم

Related Articles

Back to top button