اوورسیز پاکستانیز

قیصر بھٹہ کے ہونہار بیٹے عبداللہ طفیل بھٹہ کا اعزاز

چوہدری قیصر مصطفی بھٹہ کا ایس ایچ ایس ٹی ٹیسٹ میں 539نمبرز حاصل کرنے کے بعدبروکلین ٹیک سکول میں داخلہ ،بہن خزیمہ آمنہ چوہدری بھی اسی سکول کی سٹوڈنٹ ہیں

کمیونٹی کو محمد عبداللہ طفیل بھٹہ اور خزیمہ آمنہ چوہدری جیسے ہونہار سٹوڈنٹس پر فخر ہے اور دعا گو ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے کامیاب ہوں اور کمیونٹی کا نام روشن کریں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری قیصر مصطفی بھٹہ کے صاحبزادے اور کمیونٹی کے ایک ہونہار سٹوڈنٹ چوہدری محمد عبداللہ طفیل بھٹہ کو نیویارک سٹی کے اعلیٰ ترین تعلیمی معیار کے حوالے سے جانے والے بروکلین ٹیک سکول میں داخلہ دیا گیا ہے ۔ چوہدری قیصر مصطفی بھٹہ کو ایس ایچ ایس ٹی ٹیسٹ میں 539نمبرز حاصل کرنے کے بعد بروکلین ٹیک میں داخلہ ملا ہے ۔ اس سکول میں داخلے کےلئے نیویارک سٹی کے ہزاروں سٹوڈنٹس اپلائی کرتے ہیں لیکن سکول انتظامیہ کی جانب سے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والے صرف چند سو سٹوڈنٹس کو منتخب کیا جاتا ہے ۔ بروکلین ٹیک کا شمار نیویارک کے عالمی شہرت یافتہ ہائی سکول میں ہوتا ہے ۔ قیصر بھٹہ کو ان کے دوست احباب اور کمیونٹی نے ان کے بیٹے کے بروکلی ٹیک میں داخلہ پر مبارکباد دی ہے اور بیٹے کے لئے پرخلوص اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔ چوہدری قیصر مصطفی بھٹہ کی بیٹی خزیمہ آمنہ چوہدری بھی اسی سکول میں9ویں کلاس کی سٹوڈنٹ ہیں ۔
پاکستانی کمیونٹی کو چوہدری محمد عبداللہ طفیل بھٹہ اور خزیمہ آمنہ چوہدریجیسے ہونہار سٹوڈنٹس پر فخر ہے اور دعا گو ہے کہ وہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے کامیاب و کامران ہوں اور اپنے خاندان اور کمیونٹی کا نام روشن کریں ۔

Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -

Related Articles

Back to top button