اوورسیز پاکستانیز

برطانیہ کےلئےPIAکی پروازیں ، برطانوی وفد کا اہم دورہ پاکستان

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد کی آمد سے پی آئی اے پر پابندی کے خاتمے میں مدد ملے گی، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرو کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم کی ٹیم نے سی اے اے سیفٹی آڈٹ آج سے شروع کردیا ہے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد کی آمد سے پی آئی اے پر پابندی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔کراچی میں ہونے والی اے ایس ایف پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ موجودہ سی ای او ارشد ملک کی مدت ملازمت مارچ 2022 میں مکمل ہوجائے گی، ایئر مارشل ارشد ملک کو تین سال کے لیے سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button