پاکستان

پاک امریکہ ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے ، بات چیت نہ کرنا کسی مسلہ کا حل نہیں ، سفیر اعزاز احمد چوہدری

اعزاز احمد چوہدری کا یونیورسٹی آف شکاگو میں انٹر نیشنل ہاوس اینڈ دی کمیٹی آف ساودرن ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام پاک امریکہ تعلقات کے موضوع پر خطاب

نیویارک (محسن ظہیر سے ) تاریخ بتاتی ہے کہ باہمی مسائل کے حل کے لئے بات چیت نہ کرنا کسی بھی مسلہ کا حل نہیں ہوتا ، ایسا کہنا ہے کہ امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا ۔یونیورسٹی آف شکاگو میں انٹر نیشنل ہاوس اینڈ دی کمیٹی آف ساودرن ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام پاک امریکہ تعلقات کے موضوع پر پروگرام سے خطاب کے دوران سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان بعض معاملات پر کچھ غلط فہمیاں موجود ہیں تاہم انہوں نے یاد دلایا کہ تاریخی تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستان اور امریکہ نے جب بھی ملکر کام کیاتو اس کے بہتر نتائج برامد ہوئے ۔سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان بعض معاملات پر کچھ غلط فہمیاں موجود ہیں تاہم پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی معاملات پر زیادہ سے زیادہ ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے لئے امریکہ سے تعلقات بہت اہم ہیں اور اس بات کا احساس ہر اہم سطح پر موجود ہے۔تاہم ضروری ہے کہ تعلقات کو بہتر اور آگے بڑھانے کے لئے مسلسل ملکر کام کیا جائے اور دونوں ممالک اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ مل کر افغانستان میں امن اور استحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button