بھارت کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں بلکہ مذاکرات چاہتے ہیں، ڈاکٹراسد مجید خان
عالمی برادری کو جاننا ہوگا کہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے۔واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب
بھارت نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، اس لیے اس کے 2 جنگی طیارے مار گرائے،
چین اور امریکا کو قریب لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے،عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، واشنگٹن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کا امریکی تھنک ٹنک سے خطابامریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں بلکہ مذاکرات چاہتے ہیں۔واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، اس لیے اس کے 2 جنگی طیارے مار گرائے۔اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو جاننا ہوگا کہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ امریکا، چین اور بھارت کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے ہماری بھی گہری دوستی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور امریکا کو قریب لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔