پاکستان

نیوجرسی میں ملک سلیمان کے زیر اہتمام بسنت میلہ ،فضاءپتنگوں کے رنگوں سے سج گئی

کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت، ٹرینٹن حلال میٹ کے پریذیڈنٹ املک سلیمان اور ان کی اہلیہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی امریکہ میں ان کی شاندار اور تاریخی بسنت میلے کا اہتمام کیا گیا

نیوجرسی میں سلیمان ملک کی رہائشگاہ پرمنعقدہ میلے میں قائمقام قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ سمیت اہم شخصیات کی سمیت نیویارک ، کنکٹی کٹ، نیوجرسی ، پنسلوینیا سمیت مختلف شہروں سے شرکت
بسنت میلے میں فضاءرنگ برنگی پتنگوں سے بھر گئی، نیوجرسی میں پتنگ بازوں نے پتنگیں اڑا کر ، ایک دوسرے سے پیچے لگا کر اور بوکاٹا کے نعرے لگا کر روایتی انداز میں بسنت منائی ، ضیافت کا اہتمام کیا گیا
ملک سلیمان کی جانب سے نعیم چیمہ، پیر واجد علی شاہ ، عدنان منوراور آصف (سن شائن ریسٹورنٹ ) کو خصوصی ایوارڈز بھی پیش کئے گئے ،شرکاءنے مل کر کیک بھی کاٹے،پرتکلف مہمانوازی پر مبارکبا د دی

نیوجرسی (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت، ٹرینٹن حلال میٹ کے پریذیڈنٹ اور امریکہ میں بسنت میلہ کے بانی سلیمان ملک اور ان کی اہلیہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی امریکہ میں ان کی شاندار اور تاریخی بسنت میلے کا اہتمام کیا گیا۔حسب روایت بسنت میلے کا اہتمام امریکی ریاست نیوجرسی میں واقع سلیمان ملک کی رہائشگاہ پر کیا گیا جس میں قائمقام قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے خصوصی شرکت کی ۔ وہ جب میلے میں شرکت کے لئے پہنچے تو سلیمان ملک نے انہیں اپنے صاحبزادوں سلمان ملک ، نعمان ملک اور اہلیہ کے ساتھ خوش آمدید کہا ، انہیں گلدستے پیش کئے گئے ۔

Malik Suleman, Basanat in America

بسنت میلے میں فضاءرنگ برنگی پتنگوں سے بھر گئی، نیوجرسی میں پتنگ بازوں نے پتنگیں اڑا کر ، ایک دوسرے سے پیچے لگا کر اور بوکاٹا کے نعرے لگا کر روایتی انداز میں بسنت منائی ۔ اس موقع پر میلے کے شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور ضیافت کا یہ سلسلہ شام تک جاری رہا ۔
بسنت میلے میں ملک سلیمان کی جانب سے قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ، پیر واجد علی شاہ ، عدنان منوراور آصف (سن شائن ریسٹورنٹ ) کو خصوصی ایوارڈز بھی پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر شرکاءنے مل کر کیک بھی کاٹے اور ملک سلیمان اور ان کی اہلیہ کو شاندار بسنت میلے کے انعقاد پر مبارکباد دی اور پرتکلف مہمانوازی پر مبارکبا د دی ۔
بسنت میلے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف کائٹ فلائنگ ٹیموں کے قائدین عدنان منور،پیر واجد علی شاہ سمیت نیویارک ، کنکٹی کٹ، نیوجرسی ، پنسلوینیا سمیت مختلف شہروں سے کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیاتنعیم اقبال چیمہ ،فیاض محمود،ظہیر احمد مہر، سلمان ملک، نعمان ملک ،بلال ملک ، دانیال ملک ، حسیب ملک ،رمضان ملک ، سنان ملک ، عدنان منوروٹیم، پیر واجد علی شاہ و ٹیم،خورشید احمد (تھری ریور فوڈ سپلائی) چوہدری ساجد و ٹیم،شکیل شیخ ، ڈاکٹر زبیر، خلیل الرحمان ، ظفر سپرا،فیاض محمود،ڈاکٹر جاوید، سیٹھ لطیف،رانا تاج(پنسلوینیا)،شاہد ملک ،رضوان ملک ، ذوالفقار ،سلیم (پنسلوینیا)، زاہد ملک ،ڈاکٹر ظہیر چوہدری ،ڈاکٹر آفتاب ،خاور اقبال ، محمد عثمان اور دیگر کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔شرکاءنے حسب روایت امریکہ میں شاندار بسنت میلے کے انعقاد پر اور بسنت میلے کی سلور جوبلی پر سلیمان ملک اور ان کی ٹیم کو مبارکبادپیش کی ۔
بسنت میلے کی سلور جوبلی کے موقع پر سلیمان ملک کی جانب سے دوسو گڈے اور دو سو پتنگوں کے ساتھ ساتھ 75سے زائد ڈوروں کی ریلوں کا اہتمام کیا گیا۔مہمان دن بھر پتنگ بازی سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں رہ کر پتنگ بازی کو شوق پورا کرنا کسی خواب کے پورا ہونے سے کم نہیں ۔اس سلسلے میں سلیمان ملک کے کردار کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہوگا۔

Basanat in America

Related Articles

Back to top button