اوورسیز پاکستانیز

مرچنٹس ایسوسی ایشن کا بروکلین میلہ کروانے کا اعلان

پرمٹ کے حصول کے سلسلے میں سٹی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ، جیسے ضروری کاروائی مکمل ہوئی، بروکلین میلے کے انعقاد کا اعلان کر دیا جائیگا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن بروکلین نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوم آزادی پاکستا ن کے سلسلے میں ملتوی ہونے والا بروکلین میلہ کروائیں گے اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ نیویارک سپریم کورٹ میں مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیر سماعت کیس کی اگرچہ آئندہ ماہ مزید سماعت کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے تاہم مرچنٹس ایسوسی ایشن کو میلے کے انعقاد کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ۔ یہ اعلان مرچنٹس ایسوسی ایشن اور میلہ کمیٹی کے قائدین ناصر فیضی، ملک سلیم اکبر، چوہدری عبدالحمید گجر، ناصر اعوان،پرویز بٹ، طاہر بھٹہ، شیخ اشفاق، عارف شیخ ، طاہر بوبی نے بدھ کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بروکلین میلہ یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں کمیونٹی کی ایک پہچان ہے اور ہم ہر صورت میں میلہ کریں گے ۔
مرچنٹس ایسوسی ایشن کے قائدین سے کہا گیا کہ وہ کورٹ کا وہ حکم دکھائیں کہ جس میں انہیں مرچنٹس ایسوسی ایشن کا حقدارقرار دیا گیا ہے تو ملک سلیم اکبر نے کہا کہ میڈیا ارکان ، کورٹ دستاویز عدالت سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ہم اپنے دعوے پر قائم ہیں ۔

Related Articles

Back to top button