بین الاقوامی

صدربائیڈن کے مواخذے کی تجویزپر ریپبلکن پارٹی تقسیم

ریپبلکن پارٹی کی ایوان میں قیاد ت سمیت دیگر قائدین کا کہنا ہے کہ کامیابی کے امکانات معدوم ہونے کے پیش نظر مواخذے کی تحریک کا سیاسی رسک نہیں لینا چاہئیے

واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد شروع دن سے ہی صدر جو بائیڈن کے مواخذے کے لئے پر تول رہی ہے لیکن سادہ اکثریت اور اس سے بڑھ کر پارٹی میں مواخذے کے مسلہ پر تقسیم کی وجہ سے مواخذے کی بیل منڈے چڑھتی نظر نہیں آرہی ہے ۔

نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریپبلکن پارٹی صدر بائیڈن کے مواخذے پر بڑی حد تک تقسیم ہو گئی ہے ۔ریپبلکن پارٹی میں دائیں بازو کے کٹرارکان کانگریس چاہتے ہیں کہ صدر بائیڈن کے مواخذے پر پیش رفت ہو تاہم پارٹی کی ایوان میں قیاد ت سمیت دیگر قائدین کا کہنا ہے کہ کامیابی کے امکانات معدوم ہونے کے پیش نظر مواخذے کی تحریک کا سیاسی رسک نہیں لینا چاہئیے ۔

President Biden, Republican Party

Related Articles

Back to top button