پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں سیاحت کا عالمی شو، گلگت بلتستان وفد کی شرکت، پاکستانی سیاحت کے رنگ اجاگر

پاکستان میں سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دینے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں ہونیوالی پیش رفت حوصلہ افزاءہے، واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسعود خان

نیویارک ( محسن ظہیر سے )واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دینے کے لئے کوششیں جاری ہیںاور اس سلسلے میں ہونیوالی پیش رفت حوصلہ افزاءہے۔

سفیر مسعود خان ، نیویارک میں ٹریول اینڈ ایڈنچر ٹورازم کے حوالے سے منعقدہ عالمی شو میں شریک ہونے والے پاکستانی وفد کے اعزازمیں قونصل جنرل عامر احمد توزئی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔

استقبالیہ میں گلگت بلتستان کے وزیر برائے سیاحت غلام محمد اور وزیر برائے پلاننگ راجہ ناصر علی خان کے علاوہ پاکستان ٹور ازم کارپوریشن سمیت ٹورازم سے وابستہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
نیویارک کے جیکب جیوٹ سنٹر میں منعقدہ ٹریول اینڈ ایڈونچر ٹورازم شو میں پاکستان پویلین کا افتتاح سفیر مسعود خان نے کیا ۔ ٹرویل شو میں پاکستانی سیاحت کے دلکش رنگوں کی بہترین عکاسی کی گئی تھی ۔
نیویارک قونصلیٹ میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ٹریول شو میں ان کی شرکت سے دنیا کو پاکستان میں سیاحت کے مواقع کے بارے میں بڑی آگاہی حاصل ہوئی ہے ۔

گلگت بلتستان کے وزیر برائے پلاننگ راجہ ناصر علی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ایک سال کے عرصے میں عالمی سیاحت میں دو گنا اضافہ ہوا ہے اور امریکی سیاح ، تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔

گلگت بلتستان کے وزیر برائے سیاحت غلام محمد کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ، پاکستانی سیاحت کے ماتھے کو جھومر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی طرح ، پاکستان کے دیگر صوبو ں کو بھی نیویارک ٹریول شو میں نمائندگی کرنی چاہئیے ۔

استقبالیہ میں، گلگت بلتستان کے وزراءاور پی آئی اے کے نمائندے کی جانب سے سفیر مسعود خان اور قونصل جنرل عامر اتوزئی ، عمر شیخ اور عثمان گورائیہ سمیت دیگر حکام کو گلگت بلتستان کی ثقافت کی عکاسی کرنے والے تحائف پیش کئے گئے ۔

New York Travel and Adventure Show

 

Related Articles

Back to top button