بین الاقوامی

بھارتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ مکمل ، چارمراحل باقی

بھارت میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات کے تیسرے اور سب سے بڑے مرحلے میں 15 ریاستوں کی 117 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے

11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے 17ویں انتخابات 7 مرحلوں پر مشتمل ہیں جو 6 ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی

انڈیا (اردو نیوز ) بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے سمیت کل 117 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد اب مزید چارمراحل باقی رہ گئے ہیں ۔ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے 17ویں انتخابات 7 مرحلوں پر مشتمل ہیں جو 6 ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔ان انتخابات میں بھارت کے مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حقِ رائے رہی استعمال کریں گے۔
بھارت میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات کے تیسرے اور سب سے بڑے مرحلے میں 15 ریاستوں کی 117 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔الیکشن کے اس سب سے بڑے مرحلے کے دوران 15 ریاستوں میں 18 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اس مرحلے میں ریاست گجرات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے اور ریاست کیرلا میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کے حلقے میں بھی ووٹنگ ہوئی۔گجرات میں نریندر مودی سخت سیکیورٹی میں اپنے حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button