پاکستان

اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے زیر اہتما م ”یوم دفاع پاکستان “کی تقریب

تقریب میں دفاع پاکستان کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں اور جانبازوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

چئیرمین ظہیر احمد مہر کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں وائس قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ کے علاوہ اوورسیز گلوبل فاو¿نڈیشن کے ڈائریکٹرز اور کمیونٹی کی اہم شخصیا ت کی شرکت
طاہر سندھو نے تمام مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا ، رانا جاوید نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ، مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے قرآن مجید کی تلاو ت کی ، کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
تقریب میںمقبوضہ کشمیر کے محکوم و مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور شرکاءپر زور دیا گیا کہ 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے نریندر مودی کے خلاف ہونیوالے مظاہرے میںشریک ہوں

نیویارک (ارد و نیوز ) اووسیززپاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کی جانب سے پاکستان یوم دفاع اور کشمیر یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نیویارک کے مقامی ہال میں اوورسیززپاکستان گلوبل فاو¿نڈیشن کی زیر اہتمام یوم دفاع کے موقع پر افواج پاکستان کے شہداءکو خراج عقید ت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف جاری انسانی حقوق خلاف ورزی اور جارحیت کے خلاف اوورسیززپاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کی جانب سے کشمیر یکجہتی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد پاکستانی امریکی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کے وائس قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب کا آغاز فاو¿نڈیشن کے چیف آرگنائنزر برائے پروگرام و ایونٹ طاہر سندھو نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ کرتے ہوئے کیا اور تقریب کی نظامت کی ذمہ داری کے لیے اوورسیززپاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کے جنرل سیکرٹری رانا جاوید کو دعوت دی اور بعدا زاں ، پروگرام کی شروعات قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کے فرائض ایڈوائزری بورڈ ممبر سید تصور الحسن گیلانی نے انجام دیئے۔
اس موقع پر افواج پاکستان کے شہداءکو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے ایڈوائزری بورڈ ممبر کرنل (ر) مقبول ملک نے اپنے خیالات کے پیش کیے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف کے حوالے سینئر صحافی ملک سلیم احمد نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف پہلو ں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہ میں بھرپور اجتجاج کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ دنیا بھر مزید عام ہو۔ بعدازاں ، پاکستان امریکی کمیونٹی کے سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی اپنے اپنے اظہار خیالات پیش کیے۔
وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ نے کمیونٹی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرتے اپنا احسن کردار کیا اور سب اوورسیززپاکستانی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بعدازاں ، اورسیززپاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کے چیئرمین ظہیر اختر مہر نے پروگرام کو کامیاب قرار دیتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہ میں 27 سمتبر کو ہونے والے احتجاج کے لیے تمام اوورسیززپاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ باہر نکلے اور اپنا پرامن اجتجاج درج کرواکر اپنا اہم کردار ادا کریں۔ اس موقع پر فاو¿نڈیشن کے سینئر نائب صدر اسلم ڈھلوں ، نائب صدر دانش ملک، جوائنٹ سیکرٹری عبدالروف بھلی ، پریس سیکرٹری وجیش پرتاب، طاہرہ دین ، فوزیہ چغتائی ، صائقہ جنجوعہ ، خالد رحمت، صالح سیمع، پرویز ریاض، امجد نواز، ظہور اخترپنیام ، ارشد چوہدری ، اعجاز فرخ چوہدری ،سلیم احمد ملک نے بھی اپنے اپنے خیالات پیش کئے اور پاکستان کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Related Articles

Back to top button