پاکستان

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی عوام کورونا ویکسین لگوانے پر زور

کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے اور یہ کچھ ایسی چیز ہے کہ جو کام کرتی ہے، سابق صدر ٹرمپ کا فوکس نیوز کو انٹرویو

واشنگٹن ڈی سی (اردونیوز ) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوائیں ۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے اور یہ کچھ ایسی چیز ہے کہ جو کام کرتی ہے ۔فوکس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران سابق صدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ کورونا ویکسین نہیں لگوانا چاہتے ، میں انہیں کہوں گا کہ وہ ضرور ویکسین لگوائیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین ، ایک اچھی اور محفوظ ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ایسے لوگوں کی ایک قابل ذکر تعداد موجود ہے کہ جو ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہی ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س سے رخصت ہونے سے قبل ،کورونا ویکسین لگوالی تھی ۔

Trump urges Americans to get Covid-19 vaccine

Related Articles

Back to top button