اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی سوک ایسوسی ایشن سٹیٹن آئی لینڈ کی دیا میر بھاشا ڈیم کےلئے فنڈ ریزنگ

جس پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا، اس پاکستان کے لئے دیا میر بھاشا ڈیم جیسے منصوبے میں حصہ ڈال کر اوورسیز پاکستانی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ، تقریب میں شرکاءکا اظہار خیال

فنڈ ریزنگ تقریب میں ڈاکٹر خالد ، جاوید سید، ڈاکٹر انعا م الحق، ڈاکٹر مظہر ملک ، اظہر خان ، انعام بخاری ،تنویر خان ، ڈاکٹر مینو، نوشیروان سمیت کمیونٹی کے دیگر ارکان اور ان کے اہل خانہ کی شرکت
تیس ہزار ڈالرز سے زائد فنڈز اکٹھے کئے گئے ، یہ فنڈز پرائم منسٹر ، چیف جسٹس دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں گے اور اپنے ڈونرز کو مکمل حساب دیں گے ، ڈاکٹر خالد کا تقریب سے خطاب
ڈیم کی تعمیر سے پاکستان مستقبل کے پانی اورتوانائی کے بحران سے نجات حاصل کریگا ، پاکستان میں ایک ایسی حکومت آئی ہے کہ جس پر سب اعتماد کر تے ہیں ، مقررین

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی سوک ایسوسی ایشن آف سٹیٹن آئی لینڈ (نیویارک) کے زیر اہتمام دیا میر بھاشام ڈیم کےلئے یہاں فنڈ ریزنگ کی گئی جس میں ڈیم کے لئے تیس ہزار ڈالرز سے زائد فنڈز جمع کئے گئے ۔فنڈ ریزنگ تقریب میں ڈاکٹر خالد ، جاوید سید، ڈاکٹر انعا م الحق، ڈاکٹر مظہر ملک ، اظہر خان ، انعام بخاری ،تنویر خان ، ڈاکٹر مینو، نوشیروان سمیت ان کے اہل خانہ اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات و ارکان نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سوک ایسوسی ایشن آف سٹیٹن آئی لینڈ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہمارے پاس تیس ہزار ڈالرز جمع ہو چکے ہیں ، کچھ اور لوگوں نے بھی فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے ۔جیسے ہی ایک حتمی رقم جمع ہو جاتی ہے ، پاکستانی سوک ایسوسی ایشن آف سٹیٹن آئی لینڈ کی جانب سے یہ فنڈز پرائم منسٹر ، چیف جسٹس دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ میںجمع کروادئیے جائیںگے اور اپنے ڈونرز کو اس کا مکمل حساب بھی دیا جائیگا۔
پاکستانی سوک ایسوسی ایشن آف سٹیٹن آئی لینڈ جو کہ نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی کی ایک سماجی تنظیم ہے ، کے ارکان کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مادر وطن پاکستان سے سب سے پہلے تعلق ہے ۔وہ پاکستان کہ جس نے ہمیں پڑھایا ، لکھایا اور بہت کچھ دیا اور اسی کی بدولت آج ہم اس حیثیت میں ہیں کہ اپنے وطن کےلئے کچھ کر سکیں ۔ ڈیم کی تعمیر میں حصہ لینا ، ایک بہت بڑا کام ہے ۔ اس میںحصہ ڈال کر ہم تھوڑا بہت وہ قرض اتار سکتے ہیں کہ جو ہمارے وطن کا ہم سب پر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے پاکستان مستقبل کے پانی اور توانائی کے بحران سے بھی نجات حاصل کرے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرے گا۔ یہ ایک ایسا کام ہے کہ جس کا فائدہ آج کے ہی نہیں بلکہ مستقبل کے پاکستان اور آنیوالی نسلوں کوبھی ہوگا۔
شرکاءنے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت ہے کہ جس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے ، ہمیں یقین ہے کہ ہم جو فنڈز اکٹھے کرکے بھیج رہے ہیں، اس کی پائی پائی جہاں استعمال ہونی چاہئیے ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور پرائم منسٹر عمران خان کی ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں کوششیں ایک قومی کاز ہیں، ہم پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کریں گے کہ وہ اس کاز میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر عظیم عطاءفرمائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button