پاکستان

آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بن گیا

آسٹریلیا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،ٹی ٹوئنٹی فائنل میں نیوزی لینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر172رنز بنائے

دوبئی(اردو نیوز ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو 173رنز کو ہدف دیا ہے جسے آسٹریلیا نے 19اوورزمیں حاصل کرتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بن گیا ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر172رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آغاز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا اور امکا ن ظاہر کیا جا رہاتھا کہ ٹیم 140سے کم رنز پر آو¿ٹ ہو جائے گی تاہم نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے کھیل پر قابو پاتے ہوئے 172رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کے بلے بازوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کر لی ۔

T20, Aus vs New Zealand

Related Articles

Back to top button